اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو درخواست جمع کرا دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر نے اپنے اثاثے اور شہریت چھپائی۔ فیصل واوڈا نے لندن میں 9 قیمتی جائیدادیں چھپائیں، دوسری شادی بھی ظاہر نہیں کی، نااہل قرار دیا جائے۔