لیگی خواتین ارکان اسمبلی‘ سینیٹرز کا کراچی واقعہ کیخلاف احتجاج‘ نعرے

لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز نے چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کرنے کیخلاف لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پرلیگی خواتین نے کراچی واقعے کے کرداروں کو سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ’’عورت کو تحفظ دو، ’’مادر ملت زندہ باد‘‘ اور ’’قوم کی بیٹی مریم نواز‘‘ کے نعرے بلند کئے۔ مظاہرین میں مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی مرکزی صدر سینیٹر نزہت صادق، ترجمان پنجاب عظمیٰ بخاری، شعبہ خواتین لاہور کی صدر شائستہ پرویز، سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ، سینیٹر عائشہ رضا، حنا پرویز بٹ، اسوہ آفتاب، سعدیہ تیمور ودیگر شامل تھیں۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ اگر ریاست ایک عورت کی حفاظت نہیں کر سکتی تو ایسی ریاست کا کیا فائدہ کیا؟۔  ترجمان پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس معاملے پر مٹی نہیں ڈالنے دیں گے، سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے۔ سینیٹر نزہت صادق نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت ہر حوالے سے فیل ہو چکی ہے۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ہوٹل کے پندرہویں فلور پہ جو کچھ کیا ٹیکنالوجی نے سب واضح کر دیا۔ سینیٹر عائشہ رضا نے کہاکہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی۔ وزیر اعظم سے درخواست ہے کہ اسکی جلد از جلد تحقیقات کر کے بتایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...