پھل اور سبزیاں غریب کی پہنچ سے بدستور دور‘  دکانداروں کی من مانیاں 

لاہور (کامرس رپورٹر) شہر کے بیشتر علاقوں میں  کھلے عام سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی  کی گئی  اور  سرکاری نرخ نامے کے مطابق کسی علاقے میں سبزیاں اور پھل کی فروخت نہیں ہوئے ۔ دکانداروں نے کھلے عام  سبزیاں اور پھلوں کی 70روپے سے بھی زائد کی گراں فروشی کی۔ سبزیوں میں ایک کلو پیاز 60 روپے کے بجائے 80 روپے  کلو میں فروخت، ٹماٹر115 روپے کی بجائے  200روپے، لہسن 155روپے کی بجائے  230 روپے کلو بکنے لگا۔ آلو 90 روپے فی کلو، ادرک 550، سبز مرچ 220 روپے فی کلو میں فروخت، لیموں 140، بینگن 45، کھیرا 90، کریلے 100روپے، میتھی 120 روپے کلو میں فروخت، گوبھی 90، شلجم 80روپے، شملہ مرچ 290روپے، گھیا توری 90 روپے فی کلو میں فروخت، گھیا کدو 50، پھلیاں 110، اروی 150، بھنڈی 100، مٹر 290 روپے فی کلو میں فروخت، ٹینڈے دیسی 140 اور چائنہ گاجر 170 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔دوسری جانب پھل بھی غریب کی پہنچ سے دور ہونے لگے۔ کیلا درجہ اول 90روپے، کیلا درجہ دوم 65 روپے فی درجن میں فروخت، سیب گاچہ 150، امرود 90، انگور 315، آلو بخارا 300 روپے فی کلو میں فروخت، پپیتا 200، ناشپاتی 150، گرما 100، انار 300 روپے فی کلو اور گریپ فروٹ فی عدد 30 میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...