فیروز والہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے مرکزی سنیئر نائب صدر رانا تنویر حسین نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں پی ڈی ایم کے ایجنڈا کے مطابق اپنا کردار اد اکررہی ہیں کسی جماعت کا کوئی الگ بیانیہ نہ ہے پی ڈی ایم صرف اور صرف نئے انتخا بات کا شفاف انعقاد چاہتی ہے اس کیلئے فوری ان ہاؤس تبدیلی ناگزیر ہے ۔کراچی واقعہ میں وزیر اعظم کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ‘ اس واقعہ کی صرف تحقیقات ہی نہیں بلکہ حقائق بھی قوم کے سامنے لانے کی ضرورت ہے، نواز لیگ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہو کر موجودہ نااہل لائق و نہ تجربہ کار و غیر سنجیدہ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کررہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے فارم ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مسلم لیگ(ن) لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمداشرف رسول اور دیگر ارکان بھی موجود تھے۔رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا کہ حالیہ ریفرنسز کی منظوری وزیر اعظم عمران خان کی انتقامی پالیسی و نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔