عقیدہ ختم نبوت پر چوکیداری کا فرض اداکرتے رہیں گے:مولاناامجد خان

لاہور(خصوصی نامہ نگار)علماء نے ہردور میں دین اسلام اور وطن کی چوکیداری کی ہے اور آئندہ بھی یہ فریضہ ادا کرتے رہیں گے ، عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیئے تمام مکاتب فکر کے اکابرین نے 74ء میں پرچم ختم نبوت بلند رکھنے کے لیئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر چوکیداری کی تھی اور آئندہ بھی قادیانی لابی کی ہر سازش کے مقابلے پر کھڑے ہوں گے،عقیدہ ختم نبوت اور آئین کی اسلامی دفعات کا تحفظ ہماری جدوجہد کا لازمی اور اہم حصہ ہے ،جے یو آئی اسلام کے نفاذ اور وطن کے دفاع کے لئے ہر قت تیار ہے،ملک کو معاشی طور مفلوج کیا جارہا ہے بیرونی قرضوں نے غریب کی کمر توڑ کر رکھ دی ھے ،عقیدہ ختم نبوت کے لیئے کام کر نے والے ہی روز قیامت شفاعت رسول کے حقدار بنیں گے۔ ان خیالات جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے مختلف مقامات پر تحفظ ختم نبوت و شان مصطفی کانفر نسوں  اور جامع رحمانیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن