اسلام آباد(نا مہ نگار)وزارت برائے قومی تحفظ خوراک وتحقیق نے کہا ہے کہ گذشتہ سال کے مقابلہ میں پاکستان نے درآمدی متبادل کے طور پر گذشتہ سال کے مقابلے میں 129 ملین امریکی ڈالر کی بچت کی ہے۔گذشتہ سال کے مقابلہ میں پاکستان نے بالترتیب 76000ٹن اور 53000ٹن زیادہ مونگ اور چنے کی پیداوار کی ہے ، جس کی تصدیق وفاقی زرعی کمیٹی کے اجلاس میں صوبائی فصل رپورٹنگ محکموں نے کی ہے۔ایک سال کے دوران ، تاریخ میں چاول کی ریکارڈ پیداوار ہوئی جو 3.3ملین ہیکٹر رقبے سے 8.18ملین ٹن ہے جس میں 10.39فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ایک اندازے کے مطابق چاول کی برآمد میں بھی اضافہ ہوگا کیونکہ پچھلے سال کے مقابلے میں چاول کی پیداوار 780000ٹن ہوئی۔پچھلے سال کے مقابلہ میں گنے کی پیداوار میں بھی نمایاں اضافہ ہوا جو 13.96 ہے۔اگلے سال کے دوران ، یہ گمان کیا جاتا ہے کہ پاکستان چینی کی درآمد کے بجائے برآمد کرے گا۔مکئی کی پیداوار بھی اطمینان بخش ہے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گندم کا ہدف 27ملین ٹن طے کیا ہے۔
گذشتہ سال درآمدی متبادل کے طور پر 129 ملین ڈالر کی بچت کی ،وزارت قومی تحفظ خوراک وتحقیق کے مقابلہ میں بالترتیب 76000ٹن اور 53000ٹن زیادہ مونگ اور چنے کی پیداوار کی
Oct 24, 2020