بلدیاتی اختیارات کیلئے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت ) سپریم کورٹ نے بلدیاتی اختیارات کیلئے دائر ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ 26 اکتوبر کو سماعت کرے گا سپریم کورٹ رجسڑار آفس نے اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کر دیے پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم سمیت دیگر درخواستگزاروں کو بھی نوٹس جاری کردئے گئے

ای پیپر دی نیشن