اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی طبیعت ناسازی کے باعث ان کی عدالت میں زیر سماعت تمام کیسزکی سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کیکورٹ روم ون کی کاز لسٹ میں ٹک ٹاک پر پابندی اور سوشل میڈیا رولز بنانے کے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف درخواستیں، اسلام آباد کی خصوصی عدالتوں اور ٹریبونلز میں ججز کی تعیناتیوں کی درخواست، سنتھیا ڈی رچی کی رحمان ملک کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست،سنتھیا رچی کی ملک بدری سے روکنے کی درخواست پر سماعت شامل تھی جنہیں ملتوی کر دیا گیا، یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنتھیا رچی کو ملک بدری سے روک رکھا ہے،وزارت داخلہ نے 2 ستمبر کو سنتھیا رچی کو پندرہ روز میں ملک چھوڑنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا،سنتھیا رچی کی ملک بدری روکنے پر 7 ستمبر کو جاری کیا گیا تھا۔