گلگت (نوائے وقت رپورٹ) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جو تباہی عمران خان نے ملک میں کی اس تباہی سے گلگت بلتستان کو بچانا ہے۔ گانچھے میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ عمران کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا۔ ہم ان کو مزید موقع نہیں دے سکتے۔ ہم نے گلگت بلتستان کو وزیراعظم سے بچانا ہے۔ پچاس لاکھ گھر بنانے کا کہا گیا لیکن غریبوں کے نام سے چھتیں چھین لیں گئی ہیں۔ آج تک کوئی نوکری نہیں دی گئی۔ ہر ادارے کے ملازم، عوام احتجاج کر رہے ہیں۔ ہم نے اپنی فوج، اپنے سپاہیوں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا۔ ہم نے تنخواہوں‘ پنشن میں اضافہ کیا۔ اگر سب معیشت میں حصہ ڈالیں گے تب ہی ملک ترقی کریگا۔ پیپلز پارٹی آپ کی خدمت کرنا چاہتی ہے۔ امید کرتا ہوں گانچھے کے عوام مجھے ناامید نہیں کریں گے۔ آپ کی آواز اسلام آباد کو سننا پڑے گی۔ یہ ناصرف ایک الیکشن مہم ہے بلکہ آپ کے حقوق کیلئے جدوجہد ہے۔ عوامی فیصلوں سے حکومتیں نہیں کی تو مسائل ہوں گے ۔
عمران کا ہر وعدہ جھوٹا، جو تباہی ملک میں مچائی گلگت بلتستان میں نہیں مچانے دینگے: بلاول
Oct 24, 2020