سندھ ہائیکورٹ: 10ہزار لیکچرزکو ٹائم اسکیل اور ترقیاں نہ دینے کی درخواست پرعملدرآمد رپورٹ طلب  

کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے10ہزار لیکچرزکو ٹائم اسکیل اور ترقیاں نہ دینے کی درخواست پر 24نومبرکو عملدرآمد رپورٹ طلب کرتے اساتذہ کے ٹائم اسکیل سمری پر عملدرآمد کرنے کا حکم دے دیاہے۔جمعہ کوسندھ ہائیکورٹ میں10ہزار لیکچرزکوٹائم اسکیل اور ترقیاں نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت کی جانب سے فوری طلبی پر سیکرٹری کالجز عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ ہم عدالتی حکم پر عملدرآمد کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے بتایاکہ2017میں جو کمیٹی بنی ان کی میٹنگ ہی2019 میں ہوئی، اساتذہ کے تین گروپ ہیں، ایک ٹائم اسکیل مانگ رہا ہے ایک فورٹیئر مانگ رہا ہے،ٹائم اسکیل نان گزیٹڈ اسٹاف کو دیا جاتا ہے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کیسے کہہ رہے ہیں کہ ٹائم اسکیل ختم ہوگیا پورے پاکستان میں ٹائم اسکیل موجود ہے۔

ای پیپر دی نیشن