عراق میں بنک الرشید کااپنے  ملازموں کو دوسری شادی کیلئے ایک کروڑ دینار قرض دینے کا اعلان

Oct 24, 2020

بغداد: عراق کے ایک مشہور بینک ’الرشید‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ہر ملازم کو دوسری شادی کرنے پر ایک کروڑ دینار بطور قرض دے گا، اور وہ بھی آسان شرائط پر۔سعودی ویب سائٹ ’’عرب نیوز‘‘ کی ایک تازہ خبر کے مطابق عراق میں بینک کا کوئی بھی ملازم دوسری شادی پر ایک کروڑ دینار قرض لے سکے گا بشرطیکہ اس کی ملازمت کو کم از کم دو سال ہو چکے ہوں؛ اور اس نے اپنی پہلی شادی پر قرض نہ لے رکھا ہو۔بینک نے یہ فیصلہ عراق میں ’’معمر کنواریوں‘‘ یعنی 35 سال سے زیادہ عمر کی غیر شادی شدہ لڑکیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر کیا ہے۔ایک حالیہ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ عراق میں 35 سال یا اس سے زائد عمر کی 70 فیصد لڑکیاں غیر شادی شدہ ہیں۔

مزیدخبریں