بارٹیلڈگاڈوٹ نامی پرندے کی طویل ترین اڑان سے سائنسدان حیران

الاسکا: ماہرین نے کسی جگہ رکے یا اْترے بغیر کسی پرندے کی طویل ترین اڑان کی تصدیق کی ہے۔اس پرندے کو بارٹیلڈ گاڈ وٹ کا نام دیا گیا ہے جس کا حیاتیاتی نام  Limosa lapponica ہے۔ حال ہی میں ایسا ایک پرندہ الاسکا سے پرواز کرکے  12000 کلومیٹر دور نیوزی لینڈ پہنچا ہے۔ تحقیق کے مطابق یہ پرندہ نہ رکا اور نہ ہی کہیں اترا اور اپنا سفر 11 دن میں مکمل کیا۔ اس طرح سائنسدانوں نے پہلی بار کسی پرندے کی طویل ترین پرواز ریکارڈ کی ہے۔یہ دارچینی کے رنگ کا ایک بڑا اور شور مچانے والا پرندہ ہے لیکن اس کی نقل مکانی کی صلاحیت بہت غیرمعمولی ہے۔ ہر سال ایسے لاتعداد پرندے الاسکا سے نیوزی لینڈ تک جاتے ہیں۔ لیکن ان میں سے ایک خاص پرندے نے تمام ریکارڈ توڑ کر خود سائنسدانوں کو بھی حیران کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...