کاشتکارمحکمہ زراعت پنجاب کے مشورہ سے پھپھوندی کش زہر ضرور لگا لیں

  اسلام آباد ( نامہ نگار ) بارانی علاقوں کے کاشتکار گندم کی کاشت کے وقت محکمہ زراعت کی سفارش کردہ کھادوں کا استعمال کریں۔ کم بارش والے علاقوں (راجن پور،لیہ،ڈیرہ غازی خان،مظفرگڑ ھ،بھکر،میانوالی اور خوشاب کے بارانی علاقہ جات) میں بوائی سے قبل زمین کی تیاری کے وقت ایک بوری ڈی اے پی اورپونی بوری یوریا اورآدھی بوری ایس او پی یا دو بوری نائٹرو فاس اور آدھی بوری ایس او پی فی ایکڑ ڈالیں جب کہ درمیانی بارش والے علاقوں (چکوال،پنڈی ،گھیب،پنڈدادخان کے علاقہ جات) اور زیادہ بارش والے علاقہ جات(روا لپنڈی،اٹک،جہلم،ناروال،گجرات،کھاریاں اور شکرگڑھ کے علاقہ جات) میں دو بوری ڈی اے پی اورسوا بوری یوریا اورآدھی بوری ایس او پی یا پانچ بوری سنگل سپر فاسفیٹ(18%) اور دو بوری یوریا اور آدھی بوری ایس او پی فی ایکڑ استعمال کریں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق گندم کی بوائی کیلئے40 تا50 کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کریں نیزبیج کے اگا کی شرح 85 فیصد سے کم نہیں ہونی چاہیے۔ 

ای پیپر دی نیشن