ہمارا مقصد کم آمدنی والے طبقے کو پرسکون رہائش فراہم کرنا ہے،چوہدری نعیم

Oct 24, 2020

چکری (نامہ نگار)بلیوورلڈ سٹی کے ایم ڈی چوہدری نعیم اعجاز نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد کم آمدنی والے طبقے کو پرسکون رہائش فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے خوابوں کو عملی جامہ پہنا سکیں اس منصوبے میںلوگوں کو جدید دور کی بین الاقوامی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے ہماری دن رات محنت اور لگن کی وجہ سے مقابلے کے اس دور میں عوام کی اکثریت کا رجحان بلیوورلڈ سٹی کی جانب گامزن ہے مگر بدقسمتی سے اس منصوبے سے خائف اور اپنا کاروبار ڈوبتا ہوا دیکھ کر چند نام نہاد عناصر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کو عجیب وغریب رنگ دے کر عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جن کی سازشوں میں کوئی حقیقت نہیں ہم جلد این او سی بھی حاصل کرکے ان کی سازشوں کو بے نقاب اور ان کے منہ ہمیشہ ہمیشہ لے لئے بند کردیں گے۔

مزیدخبریں