اللہ کی رسی کو تھام کر ہی تفرقہ بازی سے بچا جا سکتا ہے،پیر حیدر علی گیلانی

 ا سلام آباد( نوائے وقت رپو رٹ )سجادہ نشین دربار بری امام سرکار و جانشین دربار عالیہ رتے ہوتر شریف پیر سید حیدر علی گیلانی کی زیرصدارت اور ساقی کوژر نعت کونسل کے زیر انتظام راولپنڈی آرٹس کونسل میں محفل میلاد النبیؐ منعقد ہوئی۔جس میں دیگر علما و مشائخ کے علاوہ ملک کے معروف نعت خواں و ثنا خواں حضرات نے شرکت کی اورحضور نبی کر یم ؐ کی شان میں نظرانہ عقیدت پیش کیا۔اس مو قع پر سجادہ نشین دربار بری امام سرکار و جانشین دربار عالیہ رتے ہوتر شریف پیر سید حیدر علی گیلانی صاحب کا محفل کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ کی رسی کو تھام کر ہی تفرقہ بازی سے بچا جا سکتا ہے۔ نبی کریم کو ماننے کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیمات پر من و عن عمل کرنا بھی بہت ضروری ہے۔پیر صاحب کا کہنا تھا دنیاوی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے بچنے کا واحد حل قرآن مجید کے تمام احکامات پر عمل میں پوشیدہ ہے۔اس موقع پر صاحبزادہ حافض محمد فیاض، حافظ اقبال، ندیم شیخ، محمد عالمگیر قادری، عبداللہ خان،راجہ عمر،راجہ مقصود اور پیر عظمت سلطان اور دیگر سٹیج پر موجود تھے۔تقریب کے اختتام پر پیر صاحب نے امت مسلمہ اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کروائی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...