خان بیلہ(نمائندہ نوائے وقت)چیف آفیسر ٹائون کمیٹی خان بیلہ نصراللہ ملک و سب انجینئرسجاد احمد بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خان بیلہ کے شہریوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی خاطر تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں خان بیلہ شہر میں صحت و صفائی کا بگڑا نظام ہمارے لیے ایک چیلنج تھا جس کی خاطر ہنگامی بنیاد پر کام کراکے مسائل کو حل کر دیا گیا ہے ٹائون کمیٹی خان بیلہ اپنے شہریوں کے حقوق کا بھر پور تحفظ کرئے گی جشن عیدمیلادالنبی کے سلسلہ میں نکلنے والے جلوس کے روٹ پر صفائی کے ساتھ ہر قسم کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔