ڈیرہ غازی خان( بیورو رپورٹ)ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن حافظ احمد طارق کی ہدایت پر ۔ سرکل آفیسر لیہ ملک اظہر حسین نے موضع سویہ جٹی میں 100000000 روپے مالیت کا 20کنال سرکاری رقبہ واگزار کرا کے محکمہ کے حوالے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہیر احمد نے کمپرومائزڈ ریکوری کی مد میں 400000روپے ریکور کر کے مدعی کو فراہم کیے ۔ ضلع راجن پور سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالشکور نے ریکوری کی مد میں1752049 روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے ۔ ضلع ڈیرہ غازیخان سے سرکل آفیسر محمد ارشد نے کرایہ کی مد میں 18963روپے، ضلع مظفرگڑھ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل ندیم اور ضلع ڈیرہ غازیخان سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرحمن نے ڈائریکٹ ریکوری کی مد میں 434235 روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے ۔ انٹی کرپشن عدالت نے گزشتہ روز 28کیسز کی سماعت کی ۔