لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ کی تحصیل باقرانی کے نواحی علاقے رحیم بخش بگھیو کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں نامعلوم مسلح افراد نے صبح سویرے داخل ہو کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اسکول کا پرائیویٹ چوکیدار 68 سالہ محمد ابراہیم جتوئی اور اس کی اہلیہ 55 سالہ فرزانہ موقع پر ہی جاںبحق ہو گئے، دونوں کی لاشیں اسکول کی چھت سے ملیں، مقتولین کی نعشوں کو متعلقہ پولیس نے جائے وقعوع پر پہنچ کر ضابطے کی کارروائی کیلئے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقع دیرینہ دشمنی کے باعث پیش آیا، اسکول ہیڈ ماسٹر ضمیر حسین پیرزادہ کا کہنا تھا کہ مقتول چوکیدار پرائیویٹ طور پر رکھا ہو تھا جو آٹھ سال سے کام کر رہا تھا جسے 6 ہزار روپے تنخواہ دی جاتی تھی اور وہ اسکول میں ہی رہائش پذیر تھا مقتولین کے ساتھ دو پوتے بھی موجود تھے مسلح افراد نے پوتوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔