ٹھاروشاہ (نامہ نگار)ملک بھر کی طرح شہر اور اس کے گردونواح علاقے میں مہنگائی نے زور پکڑ لیا مہنگاء کی ستائی عوام کی نظریں آسمان کی طرف کسے مسیحا کے منتظر سبزی، دال، چینی، گھی سمیت کھانے پینے کی چیزوں میں خاطر خواہ اضافہ شہری مہنگے داموں پر چیزیں خریدنے لگے۔ریٹ لسٹ بھے ردی کا ٹکڑا بن گئی۔انتظامیہ ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کروانے میں مکمل ناکام دکھائی دے رہے ہے ملک بھر کی طرح ٹھاروشاہ اور گردونواح کے علاقے ہری پور، بھورٹی، منھٹ،دربیلو سمیت پوری تحصیل بھریا میں کھانے پینے کی چیزوں کے ریٹس آسمان پر پہنچ گئی۔شہری مہنگے داموں سبزی خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں ضلعی انتظامیہ بھی خاموش تماشائی نظر آنے لگے شہر کے کسے بھی دکان پر ریٹ لسٹ دکھائی نہیں دے رہے شہریوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس
حکومت نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے شہریوں کا کہنا تھا کہ دکاندار اپنے من پسند ریٹ لے رہے ہیں کئے بار AC بھریا آفیس میں شکایات کرنے کے باوجود دکانداروں کو ریٹ لسٹ تک مہیا نہیں کی جاتی ہیں شہریوں نے وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کو اپیل کی ہے وہ مہنگاء کا نوٹس لے اور عوام کو ریلیف فراہم کر کے خودکشیوں سے بچایا جائے۔
ٹھاروشاہ میں مہنگائی زورپکڑگئی ،عوام دال روٹی کوترس گئے
Oct 24, 2020