اسلام آباد(وائس آف ایشیا) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ 2023 تک ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کو مکمل طور پربحال کردیا جائے گا،جبکہ میچ فسکنگ اور جوئے کے سدد باب کیلئے قانونی ماہرین کی معاونت سے مسودہ تیار کرکے وزارت اطلاعات بین الصوبائی رابطہ کو ارسال کردیا ہے، انگلینڈ اور سری لنکا کے بعد پاکستان میچ فکسنگ اور جوئے کے حوالے قانون سازی کرنے والا تیسرا ملک بن جائے گا،پاکستان کرکٹ بورڈ کی کاوشوں سے نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کے سابق عہدے دار دعوئے کرتے تھے لیکن ہم نے پاکستان سپر لیگ کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کو ملک میں بحال کیا، براڈ کاسٹنگ رائٹس سے لے کر ملازمین کی تنخواہوں کے معاملات کو شفاف انداز میں عوام کے سامنے پیش کیا، قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹوں کو ہم نے مطمن کیا اور میری تمام تر مراعات بورڈ کی ویب پر موجود ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر اور خاص طور پر بھارت میں کورونا کے کیسزز میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، بھارت نے آئی پی ایل کو دوبئی اور شارجہ منتقل کردیا ہے اس کے برعکس پاکستان آج انٹرنیشنل کرکٹ میچز اپنے ملک میں آرگنائز کررہا ہے ہم نے انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ کو اس بارے میں آگاہ کیا ہے۔
2023 تک ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پربحال ہو گی ،احسان مانی
Oct 24, 2020