ملتان (سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ بھارت کے لیے1983ء کا کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان کپل دیو کو آج صبح اچانک سینے میں درد محسوس ہوئی ، جس کے بعد ان کی طبیعت میں بگاڑ آیا جس پر ان کے اہل خانہ کی طرف سے فوری طور پر انہیں بھارتی درالحکومت نئی دہلی میں واقع ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں ڈاکٹرز کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سابق بھارتی کپتان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ان کی انجیو پلاسٹی کی جائے گی