گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیا کے ہمراہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ/ انسپیکشن کمیٹی نے سنٹرل ریسکیو اسٹیشن گوندلاوالہ چوک، ریسکیواسٹیشن چن دا قلعہ، ریسکیواسٹیشن پنڈی بائیپاس اور ریسکیواسٹیشن وزیرآباد کا دورہ کیامانیٹرنگ کمیٹی کے دورہ کا مقصدریسکیو اسٹیشن کی صفائی اور دیکھ بھال، سٹاف کا ڈسپلن، کارکردگی، ٹرن آوٹ، مہارت کا جائزہ، ایمرجنسی وہیکلز، آلات اوردفتری دستاویزات کی جانچ پڑتال اور اسکے علاوہ کنٹرول روم میں ایمرجنسی کالز کا ریکارڈاور ٹریکر سسٹم کو چیک کرنا تھا۔