روسی سائنس دانوں نے ایسی انسانی کھوپڑی دریافت کی ہے جس کے پانچ ہزار سال قبل دماغ کی سرجری کی گئی تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں نے پانچ ہزار زندگی گزارنے والے انسان کی کھوپڑی دریافت کی ہے ، جس سے متعلق سائنسدانوں کا دعویٰ کا ہے کہ اس کی موت سرجری (آپریشن )کے دوران ہوئی تھی۔
روس کے ماہر آثار قدیمہ اینڈ سائنسز نے کھوپڑی سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ پانچ ہزار قبل مہلک بیماری کے باعث اس کے دماغ کی سرجری کی گئی تھی۔
ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ اس وقت کے طبیب نے سر کو کاٹنے کےلیے پتھر کے بنے آلات کا استعمال کیا اور مریض کی کھوپڑی میں سوراخ کیا تاکہ دماغ کی سرجری کی جاسکے۔
روسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت کی گئی سرجری کامیاب نہیں ہوسکی اور آپریشن کے دوران ہی مریض کی موت واقع ہوگئی تھی اور مرنے والا شخص عمر کے اعتبار سے نوجوان تھا۔