گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پاکستان میں 847نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3لاکھ 27ہزار 63ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے باعث مزید 12 اموات ہوئیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 6ہزار 727تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے 10ہزار 235مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور 3لاکھ 10ہزار 101صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2ہزار 334اور سندھ میں 2ہزار 594اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 268، اسلام آباد میں 207، بلوچستان میں 148، گلگت بلتستان میں 90اور آزاد کشمیر میں 86ہو گئی ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 18ہزار 764 ہو گئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 2 ہزار 467، سندھ میں ایک لاکھ 43 ہزار 222، خیبر پختونخوا میں 38ہزار 923، بلوچستان میں 15ہزار 791، گلگت بلتستان میں 4ہزار 148اور آزاد کشمیر میں 3ہزار 748کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان کے 735اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلئے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920ہے۔ملک میں 132ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔