اپوزیشن جماعتیں اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کیلئےپاکستان مخالف بیانیہ پر عمل پیرا ہیں:شہباز گل

Oct 24, 2020 | 19:18

ویب ڈیسک

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتیں اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کیلئے پاکستان مخالف بیانیہ پر عمل پیرا ہیں ۔آج اسلام آبادمیں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نوازشریف کو واپس لانے کے لئے پوری کوشش کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف بیماری کے بہانے ملک سے فرار ہوگئے تاہم انہیں واپس آکر قانون کا سامنا کرنا چاہئے ۔معاون خصوصی نے کہاکہ ہماری توجہ لوٹی ہوئی رقم کی وصولی اوراشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لاناہے ۔

مزیدخبریں