لاہور‘ اسلام باد (سٹی رپورٹر‘ خبر نگار‘ نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں مزید 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ راولپنڈی میں 7 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ تفصیل کے مطابق لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 361 افراد جبکہ صوبہ بھر میں 546 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 361 مریض رپورٹ ہوئے۔ راولپنڈی 95 ‘ شیخوپورہ 18، گوجرانوالہ میں 16 مریض رپورٹ فیصل آباد 15، قصور 11 ، خوشاب سے 8 مریض رپورٹ ہوئے مظفرگڑھ 7 ، سرگودھا اورسیالکوٹ سے ڈینگی کے 6،6 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 118شہری ڈینگی کاشکار ہوگئے محکمہ صحت کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد2721 ہوگئی جن میں سے 1668 فراد کا تعلق دیہی علاقوں سے اور شہری علاقوں میں ڈینگی کے 1053مریض ہیںمحکمہ صحت کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں میں 24 گھنٹوں میں 79 نئے ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ شہری علاقوں میں ڈینگی کے 39 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ خیبر پی کے میں مزید 179 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 851 ہو گئی۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ڈینگی سے پشاور میں سب سے زیادہ افراد متاثر ہوئے جہاں مزید 35 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی اور کیسوں کی تعداد ایک ہزار 739 ہو گئی۔ قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے ڈینگی مچھر پاکستان کے تمام جغرافیائی علاقوں میں موجود ہے۔
ڈینگی کیسزمیں اضافہ،لاہور3جاں بحق،راولپنڈی میں7افراد کی حالت خراب
Oct 24, 2021