بلدیاتی اداروں کے نہ ہونے سے عوام کو بہت نقصان ہوا:شہباز شریف

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی ناگزیر ہے، ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ نچلی سطح پر عوام کو با اختیار بنانا بھی ناگزیر ہے، بلدیاتی اداروں کے نہ ہونے سے عوام کو بہت نقصان ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ جو بلدیاتی اداروں کی بحالی پر ڈٹے رہے وہ خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دہشت گردی اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ تشویشناک ہے۔ مسلح افواج اور پولیس پر فخر ہے جو قربانیاں دے رہے ہیں۔ بدقسمتی سے اس سنگین صورتحال میں حکومت کہیں نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...