اچی(کامرس ڈیسک) آج کے جدید کاروباری اداروں کو بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر جدیدترین سائبر حملوں کا سامنا ہے، جن کی روک تھام کے لیے VMware نے نئی جدتوں پر مشتمل اپیلی کیشنز کے لیے سکیورٹی فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے، جو اینڈ پوائنٹس، ورچوئل مشینوں اور کنٹینروں کے لیے ایک اینڈ ٹو اینڈ Zero Trust آرکیٹیکچر کے ساتھ مستقل سیکیورٹی فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے۔نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے Clouds اور ڈیٹا سینٹرز کے اندر Zero Trust کے لیے کام تک محفوظ رسائی، مضبوط اور زیادہ لچکدار کلاؤڈ ٹو کلاؤڈ سیکیورٹی کے لیے لچکدار ایپلی کیشن سیکورٹی ایج، رینسم ویئر پروٹیکشن اور ریکوری۔ کے لیے VMware کلاؤ ڈڈیزاسٹر ریکوری اور وی ایم ویئر کاربن بلیک کلاؤڈ کی سکیورٹی کو یقینی بناتا ہے، وی ایم ویئر کے جامع سیکیورٹی پورٹ فولیو کے ساتھ انٹرپرائزز اینڈ پوائنٹ سے آخری یوزر اور تمام ایپلی کیشن کے ماحول کا بہتر طور پر احاطہ کرتی ہیں۔ VMwareکے نیٹ ورکنگ کے نائب صدر اور ایڈوانسڈ سیکیورٹی بزنس گروپ کے جنرل منیجر ٹام گلیس نے کہا کہ آج استعمال ہونے والے بہت سے حفاظتی حل مختلف ادوار کے لیے بنائے گئے تھے۔ بہت زیادہ تقسیم شدہ ڈیجیٹل انٹرپرائزز پرانے سیکیورٹی ٹولز اور پروسیسز استعمال نہیں کر سکتیں، انہیں آج کی نئی حقیقتوں پر لاگو کیا جا سکتا ہے اور نہ محفوظ رہنے کی توقع کی جا سکتی ہے۔ وی ایم ویئر خصوصی طور پر ایسے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار کئے گئے ہیں،وی ایم ویئر ایسے حفاظتی سولیوشنز فراہم کر رہا ہے جو آج کل صارفین کو درپیش مسائل کے حل میں مفید ہیں۔ ہم بہتر سیکیورٹی کے لیے سافٹ وئیر کی طاقت، بڑے پیمانے پر تقسیم شدہ آرکیٹیکچر، زیرو ٹرسٹ ڈیزائن اصول اور کلاؤڈ ڈیلیوری ماڈل کو استعمال کرتے ہیں جس کا استعمال آسان ہے۔وی ایم ویئر انڈسٹری کی پہلی لچکدار ایپلی کیشن سیکیورٹی ایج متعارف کررہا ہے جو ڈیٹا سینٹر یا کلاؤڈ ایج پر نیٹ ورکنگ اور سیکیورٹی انفراسٹرکچر کو ایپلی کیشن پر آنے والے ٹریفک کے مطابق تبدیل کرنے اور ڈھالنے کے قابل بناتا ہے
کرVMware صارفین کے سفر کو زیرو ٹرسٹ سیکیورٹی کیساتھ جاری رکھنے کا عزم
Oct 24, 2021