کراچی (اسپورٹس رپورٹر) آل پاکستان ٹین پن بالنگ رینکنگ ٹورنامنٹ 25 سے 30 اکتوبر تک کراچی میں کھیلی جائے گی، ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپیئن سجاد شاہ سمیت ٹاپ بالنگ رینکنگ پیلئرز سمیت پورے پاکستان سے 12سو بولرز ایکشن میں نظر آئیں گے، اس بات کا اعلان ٹورنامنٹ ڈائریکٹر و پی ٹی بی ایف کے سینئر نائب صدر خواجہ احمد مستقیم نے کراچی پریس کلب میں اطہر ایسوسی ایٹ کے ڈائریکٹ سیلز ایگزیکٹو محمد ایاز، پاکستان نمبر ون ٹین پن بالر دفاعی چیمپیئن سجاد شاہ، آل پاکستان پرائیویٹ اسکول اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد ساجد، پاکستان اکیڈمک کنسورشیم کے جنرل سیکریٹری فہد صدیقی، پاکستان نمبر ٹو باولنگ پیلئر علی سوریا اور ڈائریکٹر لش جوس محمد محسن قریشی کے ہمرہ نیوز کانفرنس کے دوران کیا، خواجہ احمد مستقیم نے ایونٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 25 سے 30 اکتوبر تک بالنگ ارینا کلب کار ساز میں کھیلا جانے والا ٹورنامنٹ پانچ کٹیگری سنگلز، ایمرچرز، اسٹوڈنٹس، ڈیف اور میڈیا کٹیگری میں 1200 سے زیادہ کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے ڈیف یعنی خصوصی بچوں کے لئے ایک سیشن مخصوص ہے، تمام میچز سپہر 3 بجے سے شام 7 بجے کھیلے جائیں گے، سنگلز کٹیگری: میں 75 پیلئرز‘ ایمرچرز کٹیگری: میں 50 پیلئرز‘ اسٹوڈنٹ کٹیگری: میں 100 اسکولز کے 1000 ہزار طالب علم ایکشن میں نظر آئیں گے، اس ٹورنامنٹ میں جہاں ہم نے بڑے اسکولز کے بچوں کو موقع دینے کے ساتھ ایسے پرائیوٹ اسکولز کے بچوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جن کا تعلق لیاری، ملیر اورنگی ٹان اور کورنگی سمیت دیگر علاقوں سے ہے، ہرسال کی طرح اس بار بھی میڈیا کٹیگری کو شامل کیا گیا ہے۔ ہمیشہ کی طرح ہر کٹیگری کے ٹاپ تھری پرفارمر کو ٹرافی کے ساتھ کیش ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔ مجموعی طور پر 3 لاکھ روپے کیش ایوارڈ دینے جائیں ۔ ٹورنامنٹ کے پہلے اور دوسرے روز انٹر اسکول اور ڈیف خصوصی بچوں کے درمیان مقابلے ہونگے، ٹورنامنٹ کے تیسرے روز 27 اکتوبر کو ایمرچرز کٹیگری، 28 اکتوبر اور 29 اکتوبر کو ماسٹر سنگلز کٹیگری کے مقابلے ہونگے۔ 30 اکتوبر کو ماسٹر سنگلز کٹیگری کے فائنل مقابلے اور میڈیا کٹیگری کے مقابلے شیڈول ہیں