شاہراہ ریشم کی بحالی سے علاقائی رابطے مستحکم ہوں گے: منیر اکرم

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور قدیم شاہراہ ریشم کی بحالی  بنیادی ڈھانچے کے درمیان رابطوں کو مستحکم کرتے ہوئے خطے کے عوام کے ہم نصیب مستقبل کی تعمیر کرے گی۔ حیاتیاتی تنوع کنونشن کے فریقین کی کانفرنس کے 15ویں اجلاس (سی او پی 15) اور اقوام متحدہ کی عالمی پائیدار ٹرانسپورٹ کانفرنس سے متعلق ہونے والی ورچوئل بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے منیراکرم نے ان دو اہم اجلاسوں کے کامیاب انعقاد پر چینی حکومت کی تعریف کی۔ پاکستانی نمائندے نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کو چاہئے کہ وہ چین کے نقش قدم پر چلیں، تاکہ موسمیاتی اہداف کے حصول کے لئے ترقی پذیر ممالک کے لئے مناسب اور رعایت پر مبنی مالی اعانت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن