صنعائ(این این آئی) یمن میں عرب اتحادج فوج نے مآرب میں دو محاذوں پرحوثی ملیشیا کے خلاف 31 کارروائیوں میں 92 ایران نواز حوثی جنگجوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں اتحاد نے کہا کہ ہم نے 24 گھنٹوں کے اندر الجوبا اور الکسارا میں 31 حوثی گاڑیوں کو 31 نشانہ بنایا۔ نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں 16 فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جن میں کم سے کم 92 حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے۔بیان میں بتایا کہ فوجی توپ خانے نے ایرانی حوثی ملیشیا کی نقل و حرکت اور اجتماعات کو مآرب گورنری کے جنوب میں الگ الگ مقامات پر نشانہ بنایا۔فیلڈ ذرائع نے بتایا کہ یمنی فوج اور حوثی ملیشیا کے درمیان مآرب کے جنوب میں محاذوں پر ملیشیا کی بڑے پیمانے پر جارحانہ کوششوں کے بعد گذشتہ کئی گھنٹوں کے دوران متعدد مقامات پر پرتشدد لڑائیاں ہوئیں۔ذرائع نے اشارہ کیا کہ حوثی ملیشیا نے 20 سے زیادہ حملے کیے مگر یمنی فوج اور قبائل نے حوثیوں کے حملے ناکام بنا دیے۔
مآرب گورنری کے دو محاذوں پر31کارروائیوں میں 92 حوثی باغی ہلاک
Oct 24, 2021