مسجد حرام میں نمازیوں اور معتمرین میں 10 ہزار چھتریاں تقسیم

Oct 24, 2021

ریاض(صباح نیوز)حرمین شریفین کے جملہ امور کی ذمہ دار پریزیڈنسی کی جانب سے گذشتہ روز نمازیوں، عمرہ زائرین اور مسجد حرام میں مختلف ذمہ داریاں انجام دینے والے کارکنوں میں 10 ہزار چھتریاں تقسیم کی گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق  اس حوالے سے پریزیڈنسی کی جانب سے آپ کی چھتری آپ کے ہاتھ میں کے عنوان سے چھتریوں کی تقسیم کا پروگرام شروع کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کا مقصد بیت اللہ میں خدمات انجام دینے والوں اور نمازیوں کو عبادت کی انجام دہی سہولت فراہم کرنا ہے۔آپ کی چھتری آپ کے ہاتھ میں کے عنوان سے شروع کردہ پروگرام کا مقصد طواف کے دوران زائرین کو دھوپ سے بچانے میں مدد فراہم کرنا اور مسجد حرام میں خدمات انجام دینے والے رضاکاروں کی معاونت کرنا ہے۔

مزیدخبریں