بارودی سرنگیں صاف کرنے والے امریکی جہاز پہلی مرتبہ بحر احمر داخل

Oct 24, 2021

واشنگٹن(این این آئی)سمندری بارودی سرنگیں صاف کرنے والے امریکی بحریہ کے دو جہاز گذشتہ سات برسوں میں پہلی بار بحر احمر کے پانی میں داخل ہو گئے۔  مقصد  راستوں کو محفوظ بنانے کی کوششوں کو تقویت پہنچانا ہے۔یمنی حکومت اور ایران نواز حوثی ملیشیا کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب امریکی فوج کی قیادت نے بحریہ کے اس نوعیت کے جہاز کو علاقے میں بھیجا ہے۔ 

مزیدخبریں