سکندرآباد، شجاع آباد(نامہ نگار، سٹی رپورٹر) چک آ رایس کے ا ہل علاقہ نے سکول کی طالبات کو چھیڑنے کے الزام میں20سالہ نوجوان آصف کو مبینہ طورپر تشدد کانشانہ بنایا منہ کالا کیا پھر اس کے سرکے بال مونچھیں مونڈ دیں۔ ویڈیو بنا کر وائر ل کردی۔ ویڈیو وائر ل ہونے کے بعد تھانہ سٹی پولیس حرکت میں آگئی اور واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے چھاپے مارے لیکن کوئی ملزم گرفتارنہ ہوسکا جبکہ مبینہ تشدد کاشکار نوجوان پراسرار طور پر گھر سے لاپتہ ہوگیا متاثرہ نوجوان کے ورثانے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ آصف کو اہل علاقہ نے بغیر کسی وجہ کے تشددکا نشانہ بنایا ہے انہوں نے اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔