سنٹرل پارک میں بھتہ خوری اوربلیک میلنگ کرنے والے کالعدم تنظیم کے سرغنہ کے خلا ف مقدمہ درج 

سنٹرل پارک ہاؤسنگ سکیم کے مکان نمبر 162-163 ،بلاک B میں رہائش پذیر چوہدری شہباز احمد کافی عرصہ سے غیر قانونی تنظیم رضائے حبیب بنا کر سکیم انتظامیہ کے خلاف بھتہ خوری اور بلیک میلنگ میں ملوث ہیں ان کے خلاف سکیم انتظامیہ نے مقدمہ نمبر /21 4130  سنگین دفعات 420/506پولیس اسٹیشن کاہنہ میں درج کروا دیا ہے جس میں چوہدری شہباز احمد تاحال مفرور ہیں اور پولیس کی سپیشل ٹیمیںتلاش کیلئے چھاپے ماررہی ہیں ۔اس غیر قانونی تنظیم کے خلاف ڈپٹی کمشنر لاہور کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے ۔ تنظیم کے دیگر عہدے داران اور باقی تمام لوگ جو چوہدری شہباز احمد سے کسی بھی قسم کے تعلقات رکھتے ہیں کو تفتیش کیلئے پولیس اسٹیشن بلایا جارہا ہے اور مزید افراد کو بھی اس مقدمے میں نامزد کیا جا ر ہا ہے ۔ایسوسی ایشن آف ہائوسنگ ساسوئٹیز کے صد ر ،وائس چیئرمین اور دیگر سنیئر عہدیدارا ن نے پولیس کے اس اقدام کو سراہا ہے اور اس مقدمے کی پیش روی کیلئے اپنی خدمات بھی پیش کیں ہیں کیونکہ یہ تنظیم دیگر ہائوسنگ سکیموں میں بھتہ خوری اور بلیک میلنگ کر رہی تھی۔ ابتدائی طور پر یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چوہدری شہباز احمد کے دیگر کالعدم تنظیموں سے بھی روابط ہیں۔سنٹرل پارک ہائوسنگ سکیم کی انتظامیہ نے رہائشیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اس غیر قانونی تنظیم اور چوہدری شہباز احمد سے لاتعلقی اختیار کریںاورکسی بھی معلومات کی صورت میں 15پر اطلاع دیں۔   ٭٭٭

ای پیپر دی نیشن