بلدیاتی ادارے26دسمبر کو ختم،وزیربلدیات،سپریم کورٹ مدت میں توسیع کرے

Oct 24, 2021

وہاڑی(نامہ نگار‘ کرائم رپورٹر )صوبائی وزیر بلدیات  میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں پیچیدگی کی وجہ سے پنجاب میں بلدیاتی ادارے کو فعال ہونے میں تاخیر ہوئی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا مکمل احترام کرتے ہوئے ان اداروں کو مکمل اختیارات کے ساتھ بحال اور فعال کردیا ہے بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو گاڑیوں اور دفاتر کی فراہمی بھی یقینی بنائی جارہی ہے پنجاب کے تمام بلدیاتی ادارے قانونی اور آئینی طور پر 26 دسمبر 2021 کو ختم ہو جائیں گے بہت سے چیئرمین سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ گئے ہوئے ہیں جنکا فیصلہ بھی عدالتی احکامات کی روشنی میں ہی ہوگانئے بلدیاتی ایکٹ میں مزید ترامیم لے کر آ رہے ہیں جس کے بعد جب الیکشن کمیشن چاہے وہ انتخابات کا اعلان کر سکتا ہے پی ٹی آئی ہر وقت الیکشن میں حصہ لینے کے لئے تیار ہے نوٹیفکیشن میں اگر سپریم کورٹ کسی ترمیم کا حکم دے گی تو اسکے مطابق عمل کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے ایم این اے طاہر اقبال چوہدری کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد مقامی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی پارلیمانی برائے خوراک رائے ظہور احمد کھرل, چیئرمین لوکل کونسل پنجاب زاہد اقبال چوہدری، چوہدری جاوید ناظم،چوہدری بابر دوگل ،قاضی حمیدالحسن، عارف وڑائچ ،سابق چیئرمین بلدیہ شیخ محمد سلیم ، چوہدری فہیم اسلم ،چیئرمین آفتاب گجر،کونسلر جام طاہر سٹھار ،رمضان جانا وٹو، بھی موجود تھے میاں محمود الرشید نے کہا کہ مہنگائی اس وقت پوری دنیا کا مسئلہ ہے لیکن حکومت اس کے تدارک کے لئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے حکومت غریب مستحق خاندانوں اور عام آدمی کو آٹا،گھی، چینی اور دیگر اشیاء پر سبسڈی دے رہی ہے اور انکی مشکلات کے ازالہ سے ہرگز غافل نہیں ہے

مزیدخبریں