ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا پاکستان زرعی تحقیقاتی سنٹراسلام آباد کا دورہ 

اسلام آباد(خبر نگار)ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا پاکستان زرعی تحقیقاتی سنٹراسلام آباد کا دورہ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے پاکستان زرعی تحقیقاتی سنٹر کا دورہ کیاچیئرمین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ڈاکٹر غلام محمد علی نے ان کو خوش آمدید کہا،وفاقی وزیر کو ٹشو کلچر ٹیکنالوجی، بائیو ٹیکنالوجی اور جیو نومکس پر تحقیقات کے بارے میں بتایا گیاڈاکٹر غلام محمد علی نے بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر کو بتایا کہ گزشتہ سالوں میں این اے آر سی نے ایوواکاڈو کی 11اقسام متعارف کروائی ہیں جس میں سے 4 اقسام خیبرپختونخواہ سیڈ کونسل سے منظورِ ہو چکی ہیں ان کو ابھی (ترناب)پشاور اور این اے آر سی میں لگایا گیا ہے۔ چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام محمد علی  نے مزید  بتایا کہ وفاقی حکومت نے مختلف ممالک سے زیتون کی مختلف اقسام منگوا کر پنجاب کے پوٹھوار علاقے چکوال، تلہ گنگ اور میانوالی میں لگائے گئے ہیں۔ خیبرپختونخواہ کے علاقے  نوشہرہ ،مردان اور لوئر دیر میں بھی زیتون کی کاشت کی گئی۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں بھی وسیع پیمانے پر کاشت کی گئی ہے۔ ان علاقوں میں زیتون کے پودے  بڑی کامیابی کے ساتھ پھل دے رہے ہیں۔زیتون کی کامیاب کاشت کی وجہ سے وفاقی حکومت نے ایک بہت بڑا منصوبہ پی اے آر سی کو دیا۔ جس میں مختلف ممالک سے منگوائی ہوئی اقسام اور مقامی سطح پر تیار شدہ مستند لاکھوں پودے کاشتکاروں کو دئیے گئے۔ وفاقی وزیر کو گرین سپر رائس  (GSR) کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا جس میں انہوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے سندھ میں کیلے کے کاشتکاروں کے لیے اس عظیم شراکت پہ NIGAB  کی تعریف کی۔ مزید زرعی فصلوں کی بہتر پیداوار اور قیمتی بیج فراہم کرنے کیلئے لوئر سندھ بدین میں PARC کے ماتحت ایک زرعی تحقیقاتی ادارہ بنانے کی تجویز پیش کی۔ڈاکٹر فہمیدہ مرزا آور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو لانگ گرین رائس اور دیگر رائس کی فیلڈ کا دورہ کرایا گیا، وفاقی وزیر نے چیرمین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ڈاکٹر غلام محمد علی کا شکریہ ادا کیا اور سائنسدانوں کی کاوشوں کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن