انسدادپولیو کیلئے ہرفردکو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا:عنایت قریشی


ملتان ( لیڈی رپورٹر ) ایجو کیشنل اینڈ سوشل فورم کے زیر اہتمام پولیو کے عالمی دن کی مناسبت سے گورنمنٹ اقبال سکینڈر ی سکول شاہ رکن عالم میں سیمینار منعقد کیا گیا جس میں پرنسپل عنایت علی قریشی، یونیسیف (ڈی سی او) محمد عاصم بھٹہ، ماہر تعلیم میاں وقاص فرید قریشی ودیگر نے شرکت کی ۔ مقررین نے کہا کہ پولیو کے تدارک کیلئے ہر شخص کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ بچے عمر بھر کی معذوری سے بچ سکیں ۔تقریب میں نعیم اعوان، ربنواز وینس، امام الدین، حافظ داؤد، رانا محمد صادق، مس صائمہ خان، شازیہ، ثمن ناز، اقصیٰ فاطمہ، میاں اسید، میاں احمد،محمد صدیق، محمد عبد اللہ ودیگر نے شرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن