دھمال ٹی10لیگ:کشمیر الیون نے فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی


ملتان (جنرل رپورٹر)دھمال ٹی10لیگ میں کشمیر الیون نے فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی۔انصاف لیجنڈز لیگ تینوں میچز میں مسلسل شکست کے بعد ایونٹ سے آوٹ ہوگئے۔لیگ کے پوائنٹس ٹیبل کے مطابق ملتان شاہین اور پرنس کوئٹہ نے تین میں سے دو دو میچز جیت لیے۔کراچی کنگز کو تین میں سے دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ایک میچ میں کامیابی پائی ہے۔میزبان ٹیم دھمال کو اپنے دونوں میچز میں شکست ہوئی ہے۔چیف آرگنائزر مصعب سلیمان چوہدری کے مطابق آج 24اکتوبر کو لیگ رائونڈ مکمل ہوجائے گا اور دو ٹاپ ٹیمیں فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیں گی۔ فائنل کل کھیلا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن