ڈاکٹرطارق سلیم تین سال کیلئے دوبارہ امیرجماعت اسلامی شمالی پنجاب منتخب

Oct 24, 2021


راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ڈاکٹرطارق سلیم تین سال کے لیے دوبارہ امیرجماعت اسلامی پنجاب شمالی منتخب ہوگئے،امیرجماعت سراج الحق نے ارکان کی کاسٹ شدہ ووٹوں کی روشنی میں تقرری کی منظوری دی ،صوبے بھرمیں 7452مردوخواتین کوبیلٹ پیپرجاری کئے گئے تھے جن میں سے ا کثریت نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا ،مرکزی سیکرٹری جنرل امیرالعظیم نے صوبائی امیرکی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔صوبائی ترجمان انعام الحق اعوان کے مطابق استصواب کے پراسس کا آغاز15جولائی کوہوگیا تھا جو صدرمرکزی انتخابی کمیشن اسداللہ بھٹوکی زیرنگرانی تین ماہ تک جاری رہا ، ۔صوبائی ترجمان کے مطابق نومنتخب صوبائی امیر ڈاکٹرطارق سلیم کی تقریب حلف برداری کے حوالے سے مشاورت کا آغازہوگیاہے جس کااعلان جلد کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں