ہاؤس رینٹ اور کنوینس الاؤنس کی کٹوتی کیخلاف  احتجاجی واک،مسئلہ حل نہ ہوا تو کل  سے ڈیوٹی نہیں کرینگے،پی ایم اے 

ملتان،شجاع آباد(خصوصی رہورٹر،سٹی رپورٹر) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں دیہی و بنیادی مراکز صحت میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کی تنخواہوں سے ایک لاکھ تک کی کٹوتی  کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج ڈاکٹر رانا خاور ڈاکٹر طارق وقار ،ڈاکٹر مرتضی بلوچ ،ڈاکٹر احمد خلیل ،ڈاکٹر شوکت گھلو۔ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر اور ڈاکٹر شیخ عبدالخالق کا کہنا تھا کہ جو ڈاکٹر ہسپتالوں یا مراکز صحت کے اندر رہائش نہیں رکھتے ان کی تنخواہوں سے سابقہ واجبات سمیت ہاوس رینٹ کی کٹوتی سراسر ناانصافی اور غیر قانونی عمل ہے ‘عہدیداران کا کہنا تھا کہ حکومت نے 24 گھنٹے کے اندر تنخواہوں سے کٹوتی کا معاملہ حل نہیں کیا تو سوموار سے کوئی ڈاکٹر ڈیوٹی نہیں کرے گا۔شجاع آباد  سے سٹی رپورٹر کے مطابق  ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹر ز اور سٹاف نرسز نے احتجاجی واک کی۔ڈاکٹر ز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جن ڈاکٹرز اور نرسز کو رہائش نہیں ملی ان کے بھی ہاؤس رینٹ  اور کنوینس  الاؤنس تنخواہوں سے  پچھلے ماہ غیر قانونی طور پر کاٹ لئے گئے۔پی ایم اے نے کہا ہے کہ ڈی سی ملتان نے  24گھنٹوں میں ہمارا مسئلہ حل نہ کیا تو سوموار کو احتجاج کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...