وہاڑی(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ نامہ نگار) ڈی سی آفس میں ممبر قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ممبران صوبائی اسمبلی رائے ظہور احمد کھرل، چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ، ڈپٹی کمشنر مبین الٰہی ‘ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر عبداللہ خان نیازی، ممبران ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی ذوالفقار اعوان اور چوہدری مختار جٹ نے شرکت کی ۔اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس میں 8 ارب روپے کی 141 ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایم این اے طاہر اقبال چوہدری نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔ایم پی اے رائے ظہور احمد کھرل نے کہا کہ ہم سب کو مل کر عوام کو سہولیات کی فراہمی ممکن بنانا ہے۔ایم پی اے چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ نے کہا کہ لوگوں کے بروقت مسائل کے حل کے لئے اقدامات کر نا ہوں گے ۔ڈپٹی کمشنرنے اس موقع پر کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے محکموں کی کارکردگی کو بہتر کیا جا رہا ہے۔