سکندرآباد، شجاع آباد(نامہ نگار، سٹی رپورٹر ) طالبات سے چھیڑخانی،نوجوان پر تشدد،منہ کالا ، سرکے بال مونچھیں موڈ دیں تفصیل کے مطابق سکندرآباد کے قریبی علاقے چک آ رایس کے ا ہل علاقہ نے سکول کی طالبات کو چھیڑنے کے الزام میں20سالہ نوجوان آصف کو مبینہ طورپر تشدد کانشانہ بنایا 20سالہ آصف کا پہلے منہ کالا کیا پھر اس کے سرکے بال مونچھیں مونڈ دیں جوتیوں کا ہار گلے میں ڈال کر گلیوں میں گھماتے رہے واقعے کی ویڈیو بنا کر وائر ل کردی ویڈیو وائر ل ہونے کے بعد تھانہ سٹی پولیس حرکت میں آگئی اور واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے چھاپے مارے لیکن کوئی ملزم گرفتارنہ ہوسکا جبکہ مبینہ تشدد کاشکار نوجوان پراسرار طور پر گھر سے لاپتہ ہوگیا متاثرہ نوجوان کے ورثانے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ آصف کو اہل علاقہ نے بغیر کسی وجہ کے تشددکا نشانہ بنایا ہے انہوں نے اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔