لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے سینئر مسلم لیگی رہنما جہانگیر اے جھوجہ کی اہلیہ اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ارشد جہانگیر جھوجہ کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے جہانگیر جھوجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دعا ہے کہ اللہ کریم مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آپ سب کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔