حکومت چیلنجز کامقابلہ کریگی، اپوزیشن خوار ہوتی رہیگی:غلام محی الدین دیوان

لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف شمالی لاہور کے صدر غلام محی الدین دیوان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت ہرچیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ کرپٹ اپوزیشن سڑکوں پر خوار ہوتی رہے گی۔پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ہمیشہ اقتدار میں آکر غریب عوام کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا۔ انہوں نے کہاکہ ساری کرپٹ اپوزیشن ملکر بھی وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ بلاول اور مریم غریب عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے۔ دونوں اپنے والد کی لوٹ مار کا قوم کو حساب دیں۔

ای پیپر دی نیشن