لاہور(کامرس رپورٹر)کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف نے کہاہے کہ جی ایس ایس پی پلس کے معاہدے میںتوسیع کی صورت میںپاکستان کی برآمدات کواستحکام حاصل رہے گا۔موجودہ حالات میںمختلف ممالک کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے کرنے کی ضرورت ہے۔ پہلے کئے گئے معاہدوں پر بھی نظر ثانی کر کے فہرست میں تبدیلیاں کی جائیں اور اس کیلئے اسٹیک ہولڈرز کو بھی مشاورت کے عمل میں شامل کیا جائے۔ حکومت اگر برآمدی شعبوںکی مالی معاونت نہیں کر سکتی توکم ازکم برآمدات کی راہ میں حائل رکاوٹیںتودورکی جائیں۔ دنیا میںبہت سے ایسے ممالک ہیںجہاںابھی تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔متعلقہ وزارتیں اس حوالے سے منصوبہ بندی کریں۔عالمی نمائشوں میں شرکت کے حوالے سے کمپنیوں پر عائد بلا جواز شرائط کو ختم کیا جائے تاکہ ان نمائشوںمیں پاکستان کی موثرنمائندگی ہو سکے۔پرویز حنیف نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اورمشیر تجارت عبد الرزاق دائود پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات میں کمی کے رجحان کانوٹس لے کراس کی راہ میں حائل رکاوٹوںکے تدارک کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کے لئے احکامات جاری کریں۔