اورماڑہ (نامہ نگار) اورماڑہ کے علاقے سرکی میں مردہ وہیل ساحل پر آگئی۔ مقامی ماہی گیروں نے وہیل کے معدے سے عنبر گرس کی تلاش کے لیے اسے کاٹ دیا۔ وہیل مچھلی کے پیٹ سے نکلنے والا مواد انتہائی مہنگا ہوتا ہے، عنبر گرس وہیل کے معدے میں پایا جاتا ہے، عنبر گرس کا استعمال پرفیومز میں خوشبو کو دیرپا رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، عنبر گرس کی قیمت کروڑوں روپے ہے۔وہیل کے معدے میں موجود اس ٹھوس مواد کو سمندر کا انمول رتن(موتی) بھی کہا جاتا ہے۔
اورماڑہ میں مردہ وہیل ساحل پر آگئی،عنبر گرس کے حصول کے لیے ماہی گیروں نے پیٹ چاک کردیا
Oct 24, 2021