کرپٹ مافیا کی چیخیں ، عوام چورٹولے کیساتھ نہیں : ڈاکٹر سیمی بخاری

Oct 24, 2021

لاہور ( لیڈی رپورٹر )تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا ہے کہ کرپٹ مافیا کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ عوام چورٹولے کے ساتھ نہیں ہیں۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو اپنے پارٹی اکاؤنٹس کی پائی پائی کا حساب دینا پڑے گا، دونوں جماعتوں نے منی لانڈرنگ کے لئے اپنے اکاؤنٹس کو استعمال کیا ہے۔ مریم اور بلاول کو بھاگنے نہیں دینگے۔ اب انہیں کوئی قطری خط بچا نہیں سکتا۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ اپنے اکاؤنٹس کی رسیدیں پیش کریں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ ملک کی تباہی اور برباد ی کے اصل ذمہ دار ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت 3 سالوں میں ملک کو سنوارنے میں لگی ہوی ہے۔ اداروں کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں