فیروزوالا ( نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلعی کے رہنما پی پی 138 کے صدر محمود اختر گورائیہ نے کہا ہے کہ تین سالوں کے دوران حکومت نے نہ تو عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے اور ان کو ریلیف دینے کیلئے کوئی قابل ذکر کام کیا ہے اور نہ ہی ملکی معیشت کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ حکومت اپنے تمام تر دعوؤں اوروعدوں کے باوجود غربت کی بجائے غریب مکاؤ مہم پر عمل پیر ا ہیں۔بڑھتی ہوئی مہنگائی،بیروزگاری سے ملک تیزی کیساتھ خانہ جنگی جبکہ عوام خودکشیوں پر مجبور ہورہے ہیں۔