لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی کے والدین نے بیٹے سے امیدیں وابستہ کرلیں۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے قبل فاسٹ بائولر حسن علی کے والد اور والدہ نے بیٹے کو کہا کہ بیٹا دم لگا کر اور جم کر کھیلنا۔حسن علی کے والدین بھارت کیخلاف میچ میں قومی ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں۔حسن علی کی والدہ نے کہا کہ ہماری بہو بھی ٹیم پاکستان کیلئے دعا کررہی ہے۔